• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163901

    عنوان: ر وضہٴ مقدسہ میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آرام فرماتے دیکھنا

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں روضہٴ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جالیوں کے سامنے سلام پڑھنے کے لئے کھڑا ہوتا ہوں، اچانک روضہٴ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جالیوں کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ اور حضور پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) تھوڑے فاصلے پر بستر پر آرام فرماتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ایک آدمی اونچی آواز میں وہاں موجود سب لوگوں کو کہتا ہے کہ ادب سے کھڑے ہو جاوٴ اور نظر نیچے جھکالو، اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ اس خواب کی کیا تعبیر کیا ہوگی؟

    جواب نمبر: 163901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1370-1178/H=11/1439

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شفاعت قیامت میں حاصل ہوگی اور ہر معاملہ میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھیں گے تودنیا و آخرت کی ترقیات مرحمت ہوں گی ان شاء اللہ تعالیٰ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند