متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 160350
جواب نمبر: 16035001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:878-742/sd=7/1439
ہمیں کسی معتبر کتاب میں یہ بات نہیں ملی ، باقی مزار پر رسم و رواج اور بدعات سے بچتے ہوئے حسب موقع قرآن پڑھ کر ایصال ثواب کرنا مستحسن ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے ابھی حال ہی میں ایک خواب دیکھا۔ یہ فجر کی نماز کے بعد تھا۔ میں نے اپنے آپ کو مدینہ میں دیکھا۔ میں شہر میں گھوم رہا ہوں اورآخر کار میں ایک جگہ گیا جہاں میں نے کچھ لوگوں کو ہری پگڑی پہنے ہوئے دیکھاجن کے ہاتھوں میں دف تھااور قریب میں ایک مزار ہے۔ جب میں قریب گیا تو لوگ بتانے لگے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مزار مبارک ہے۔ میں مزار کوچھونے کی کوشش کررہا ہوں اور روضہ کے اندر جاتا ہوں جہاں میں لوگوں کو قرآن پڑھتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ میں بھی پڑھنے کے لیے قرآن اٹھاتا ہوں۔ اس کے بعد میں دوبارہ اندر جانے کی کوشش کرتا ہوں اس کے بعد کوئی مجھ کو وہ راستہ دکھاتا ہے جو کہ بہت زیادہ خاموش ہے۔ جب میں اس روڈ پر جانا شروع کرتا ہوں توایک کونہ سے ایک چھوٹا لڑکا آتاہے اورمیرا ہاتھ پکڑتا ہے اورمجھے اندر لے جاتا ہے۔ شیخ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں ۔ میری بیوی امید سے ہے اورہمارے پہلے سے دو لڑکیاں ہیں۔
2362 مناظرمکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کیسے ہو؟
2277 مناظر