• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63408

    عنوان: بزرگوں سے فیضیاب ہونے کی طرف اشارہ ہے

    سوال: (۱) خواب میں حضرت مولانا قاسم قریشی صاحب، دامت برکاتہم.(جو کرناٹک کے علماء اور اکابرین تبلیغ کے ) ان کے پاس بیٹھا ہوں، وہ لیٹے ہوئے ہیں ،میں انکی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں. پوچھ رہا ہوں کہ سر دبادوں، انہوں نے کہا کہ نہیں، پھر ، میں نے پوچھا پیر دبادوں، یا پیر دبانے کی کوشش کرتا ہوں، مطلب یہ کہ بزرگان دین کی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں، پھر وہ اٹھ گئے ۔ (۲) اگلے دن پھر خواب میں میں ایک ٹرین میں سفر کرتا ہوں، بیچ میں کوئی ا سٹیشن پر ٹرین رکی ہے ، میں نے اس اسٹیشن پر سگریٹ دیکھا تو اسے خریدنے کے لئے سوچ ہوں، اچانک ٹرین نکل گئی ، میں ایسا تیز دوڑتا ہوں ٹرین پکڑنے پھر بھی ٹرین چھوٹ جاتی ہے ، میں سوچ رہا ہوں کوئیسامان چھوٹ گیا ہے ،اسے اب کیسے لینا ہے ، اور یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ اگر چڑھنے کی کوشش کرتا تو شاید پھسل جاتا. (اچانک آنکھ کھل گئی تو دل بہت زور سے دھڑک رہا تھا) (۳) اور ایک خواب میں میں اور شاید میرے والد دونوں ایک جانے پہچانے گاوَں میں جارہے ہیں، مجھے جماعت میں جانا تھا، اس لیے ، وہاں میرا ایک دوست جو پڑوسی بھی ہے ،اسکے کپڑے کی دکان میں مجھے بول رہا ہے کہ یہ لو ، میں نے تمہارے لے ٹوپی بنائی ہے ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 63408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 457-457/M=5/1437 (۱) بزرگوں کی صحبت سے فیضیاب ہونے کی طرف ا شارہ ہے۔ (۲) خواہشات کی تکمیل کی فکر، سفر آخرت کی تیاری میں مانع بن رہی ہے، اس جانب توجہ کی ضرورت ہے۔ (۳) دوستوں سے خیر کی توقع ہے، ہرخواب لائق تعبیر نہیں ہوتا اس لیے ہرخواب کی تعبیر کی فکر میں زیادہ نہ پڑیں، خواب ایک بہت کمزور شئ ہے یہ شرعی حجت نہیں ہے، نیز بہت سے خواب بھٹکے ہوئے خیالات ہوتے ہیں جن کی کوئی تعبیر نہیں ہوتی، اصل چیز یہ ہے کہ اتباع سنت کو لازم پکڑلیں، گناہوں سے بچیں، اعمال صالحہ سے اپنی زندگی کو مزین کرلیں، اللہ ہم سب کو اس کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند