• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9254

    عنوان:

    چند راتوں پہلے میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں قبلہ کی مخالف سمت میں نمازپڑھ رہا ہوں، یعنی میری پیٹھ قبلہ کی طرف ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔

    سوال:

    چند راتوں پہلے میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں قبلہ کی مخالف سمت میں نمازپڑھ رہا ہوں، یعنی میری پیٹھ قبلہ کی طرف ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 9254

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2293=1881/ ب

     

    اس خواب میں آپ کے اسلام سے بیزار ہونے کی طرف اشارہ ہے، بہت برا خواب ہے، گناہوں سے توبہ واستغفار کریں اور اسلام کے تمام احکام سے محبت کریں، اوراس پر عمل کریں۔ دین داروں کے ساتھ رہیں، تاکہ آپ کو دین اسلام سے محبت پیدا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند