• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 32977

    عنوان: میں نے خواب میں ایک بہت بڑی سی ایک مسجد نما جگہ دیکھی ہے جیسے مسجد نبوی کا کوئی برآمدہ ہو،

    سوال: میں نے خواب میں ایک بہت بڑی سی ایک مسجد نما جگہ دیکھی ہے جیسے مسجد نبوی کا کوئی برآمدہ ہو، پھر اس میں بہت سے پرندے نظر آئے نیلے سے رنگ کے جیسے مور، لیکن میں نے مکمل مورنہیں دیکھا یعنی مور کے پر وغیرہ مجھے نظر نہیں آئے جو زمین پر چل رہے ہیں۔ میں دیکھ کر حیران ہوں کہ یہ یہاں کیسے پلے ہیں؟ پھر میں ایک سفید داڑھی والا شخص دیکھتاہوں جو کسی گاڑی میں کچھ افراد کے ساتھ ہیں، پر اس کی داڑھی شرعی داڑھی نہیں ہے، وہ کچھ کہہ رہا ہے کہ مجھے کسی شخص سے ملنا ہے ، اس نے کوئی نام بتایا تھا جو مجھے بیدار ہونے کے بعد یاد نہیں رہا۔

    جواب نمبر: 32977

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1357=825-7/1432 تعبیر یہ ہے کہ آج کل لوگوں میں مسجد کے ادب واحترام سے بہت غفلت کا برتاوٴ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند