• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175588

    عنوان: خلق کریم ،خلق احسن اور خلق عظیم کسے کہتے ہیں؟

    سوال: خلق کریم ،خلق احسن اور خلق عظیم کسے کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 175588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 368-302/D=05/1441

    ”خلق کریم“ کے معنی ایسے اخلاق جو مہربانی اور فیاضی پر مبنی ہوں۔

    ”خلق احسن“ بہت اچھے اخلاق۔

    ”خلق عظیم“ اخلاق کا اعلیٰ پیمانہ۔ اللہ تعالی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اعلیٰ اخلاق عطا فرمائے تھے وہی خلق عظیم ہیں اسی لئے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: إنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْم ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند