• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171643

    عنوان: دینار کی مقدار کیا ہے؟

    سوال: فی زماننا دینار کی مقدار کتنی ہے؟ کیا دینار اور اشرفی میں کوئی فرق ہے؟ کیا آج بھی مختلف دینار رائج ہیں؟

    جواب نمبر: 171643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:976-799/sn=11/1440

    شرعی مسائل مثلا مقدار زکات ، دیت وغیرہ میں جب ”دینار“ کا لفظ آتا ہے، اس سے مراد عہد نبوی کا دینار ہوتا ہے، اس کی مقدار آج کے مروجہ اوزان کے حساب سے چار گرام تین سو چوہتر ملی گرام سونا ہوتی ہے (الاوزان المحمودة، ص: 69)، ”اشرفی“ فارسی میں سونے کے سکے کوکہتے ہیں، اور بہت سی مرتبہ اشرفی بول کر ”دینار“ بھی مراد لیا جاتا ہے، آج بھی بعض ممالک (مثلا کویت اور بحرین) میں ”دینا ر“ کا استعمال ہوتا ہے، ان کی مالیات بھی مختلف ہوتی ہیں؛ لیکن احکام شرعیہ میں ان کا اعتبار نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند