• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17701

    عنوان:

    میں کراچی میں ایک مدرسہ کا طالب علم ہوں مجھے آپ سے ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے وہ یہ ہے کہ میں نے دو سے تین ہفتہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس میں میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ بیٹھا ہوا ہوں اور میرے ساتھ اور بھی طالب علم ہیں اور ہم سب ایک جگہ موجود ہیں۔ اتنے میں کچھ ہیلی کاپٹر ہوا میں گشت کررہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ شاید وہ حملہ کرنے آئے ہیں میں نے سوچا کہ میں کہاں آکر پھنس گیا ہوں۔ اتنے میں ہمارے یہاں کراچی کے مدرسہ جامعة الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی نظام الدین شامزی رحمة اللہ علیہ آتے ہیں انھیں دیکھ کر مجھے سکون ملتا ہے کہ چلو کوئی بات نہیں اگر شہید بھی ہوئے تو ہم مفتی صاحب کے ساتھ ہی شہید ہوں گے۔ اس کے بعد مفتی صاحب نے دعا کری اور دعا کے بعد پہاڑوں سے آبشار بہنے لگا اور بارش بھی ہونے لگی کثیر تعداد کے ساتھ خوب زور کے ساتھ جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر والے چلے گئے ...

    سوال:

    میں کراچی میں ایک مدرسہ کا طالب علم ہوں مجھے آپ سے ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے وہ یہ ہے کہ میں نے دو سے تین ہفتہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس میں میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ بیٹھا ہوا ہوں اور میرے ساتھ اور بھی طالب علم ہیں اور ہم سب ایک جگہ موجود ہیں۔ اتنے میں کچھ ہیلی کاپٹر ہوا میں گشت کررہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ شاید وہ حملہ کرنے آئے ہیں میں نے سوچا کہ میں کہاں آکر پھنس گیا ہوں۔ اتنے میں ہمارے یہاں کراچی کے مدرسہ جامعة الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی نظام الدین شامزی رحمة اللہ علیہ آتے ہیں انھیں دیکھ کر مجھے سکون ملتا ہے کہ چلو کوئی بات نہیں اگر شہید بھی ہوئے تو ہم مفتی صاحب کے ساتھ ہی شہید ہوں گے۔ اس کے بعد مفتی صاحب نے دعا کری اور دعا کے بعد پہاڑوں سے آبشار بہنے لگا اور بارش بھی ہونے لگی کثیر تعداد کے ساتھ خوب زور کے ساتھ جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر والے چلے گئے پھر مفتی صاحب ہمیں پڑھانے لگے اور میرا ہاتھ پکڑ کر۔ اتنے میں اور لوگ بھی پڑھنے آئے تو مفتی صاحب نے مجھ سے کہا اب کل۔ اتنے میں میری آنکھ کھل گئی تو فجر کی اذان ہورہی تھی۔

    جواب نمبر: 17701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1878=248tb-12/1430

     

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے،آپ کو شرور وفتن سے حفاظت منجانب اللہ عطا ہوگی اورخدمت دین کی سعادت میسر ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند