متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 54520
عنوان: خواب دیکھا کہ میرا انتقال ہوگیاہے ، لوگ مجھے جنازے کی چار پائی پہ لے جا رہے ہیں
سوال: میں نے رمضان سے کچھ پہلے خواب دیکھا کہ میرا انتقال ہوگیاہے ، لوگ مجھے جنازے کی چار پائی پہ لے جا رہے ہیں اور میں ذکر کرنا شروع کردیتا ہوں پھر مجھے خیال آتاہے کہ مجھے اس کا ثواب تو نہیں ملے گا یہ سوچ کر مجھے بہت دیکھ ہوتاہے تو میں اپنے چھوٹے بھائی جو عالم اور امام مسجد بھی ہے اس کو اور دوسروں کو بھی کہتاہوں کہ دیکھو میں پڑ ھ رہا ہوں ، مجھے اجر نہیں ملے گا تم پڑھوگے تو تمہیں اجر ملے گا تم تو پڑھ لو ، بس یہی حصہ خواب کا یاد ہے، پھر ایک دم آنکھ کھل گئی ، طبیعت پہ وہی کیفیت تھی ، سویا نہیں گیا، اٹھا وضو کیا ، تہجد پڑھی ۔
دعاؤں کی خصوصی درخواست ہے۔ بہت عاجزانہ درخواست ہے۔
دو تین دفعہ اپنے آپ کو بیت اللہ اور مسجد نبوی میں دیکھا ہے مگر ابھی تک حاضری کی اجازت نہیں مل سکی ۔
جواب نمبر: 5452031-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1423-1122/H=10/1435-U
(۱) ماشاء اللہ عمدہ خواب ہیں پہلے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ عبادات وطاعات کی توفیق، موت وآخرت کا استحضار وقت کی قدر وقیمت کی دولت مرحمت ہوگی ان شاء اللہ تعالیٰ، بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی کو دیکھنا بھی مبارک ہے۔ تلاوت قرآن کریم درود شریف کا خاص اہتمام کیا کریں، فضائل صدقات فضائل اعمال حیاة المسلمین زاد السعید کتابوں کو اپنے پاس رکھیں اور ان کو روزانہ مطالعہ میں رکھنے کا معمول بنائیں گے تو بہت جلد ترقیات کی منزلیں ان شاء اللہ طے ہوں گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند