• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606104

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ ایک ہلکے اندھیرے کمرے میں داخل ہوا ہوں 

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ہلکے اندھیرے کمرے میں داخل ہوا ہوں اور مجھے دیکھ کر میز کے نیچے بیٹھا ایک کتا جس کی رنگت مجھے یاد نہیں ہے مجھ سے ڈر کر چھت کے ساتھ ایک بالکونی ہے چھلانگ لگا دیتا ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ کمرہ اونچائی پر ہے اور میں سوچتا ہوں کہ یہ تو مر گیا ہو گا اور ساتھ ہی ایک بیل (جس کی رنگت یاد نہیں )دیکھتا ہوں جو مجھے دیکھتے ہی ڈرتا ہے اور کتے کی چھلانگ لگانے کے بعد اپنے کھر بالکونی کی دیوار پر دیوانہ وار مارتا ہے اور وہ بھی چھلانگ لگا دیتا ہے اور محسوس ایسا ہی ہوتا ہے کہ وہ مر گیا ہوگا اس کے ساتھ ہی ایک باز یا عقاب نما پرندہ محسوس ہوتا ہے کہ ڈر کر اور ان دونوں جانوروں کی چھلانگوں کو دیکھ کر میری طرف جھپٹتا ہے میں ڈر سے کمرے سے باہر آتا ہوں اور کمرے کا دروازہ بند کر دیتا ہوں وہ پرندہ بند دروازے پر چونچ مارتا ہے جیسے کھولنے کی کوشش کر رہا ہو لیکن کامیاب نہیں ہوتا اور ساتھ ہی آنکھ کھل جاتی ہے براے کرم تعبیر بتا دیجیے دعا گو رہوں گا۔

    جواب نمبر: 606104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 32-29/B=02/1443

     آپ کا یہ خواب بھٹکے ہوئے بے ربط خیالات ہیں اس کی کوئی تعبیر سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند