• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174088

    عنوان: خواب میں ایک بڑے سائز کے دم کٹی چھپکلی...

    سوال: مولانا مفتیان کرام امید ہے خیریت سے ہوں گے، مولانا پچھلے دنوں میں نے خواب میں ایک بڑے سائز کے دم کٹی چھپکلی دیکھیں وہ چپکلی شاید چھت سے میرے ہاتھ پر یا اس کے آس پاس میں گر گئی تھی جس سے پکڑ کر میں نے اس کو دوسری طرف جھٹک دیا اور کسی طرح سے اسے اپنے سے دور کردیا۔ حالانکہ اس وقت میں پریشان نہیں تھا۔برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر جلد سے جلد بتاہے مولانا والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے. ساتھ ہی دادا دادی نانا نانی و سبھی مرحومین کی مغفرت کی دعا کی بھی درخواست ہے، نیز میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں نیز دوستوں کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 174088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 221-180/H=02/1441

    ماشاء اللہ اچھا خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ اعمالِ صالحہ اور لا حول ولا قوة إلا باللہ العلی العظیم کی کثرت کی برکت سے شیطانی وساوس دور ہو جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند