• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 179884

    عنوان: میں اپنی چھوٹی 3 سالہ بیٹی کے ساتھ کعبہ کے پاس موجود ہوں...

    سوال:

    براہ کرم اس خواب کی تعبیر بتلائیں۔ میں اپنی چھوٹی 3 سالہ بیٹی کے ساتھ کعبہ کے پاس موجود ہوں۔ اور کعبہ کے اطراف جالی باندھی ہوئی تھی،میں سوچ رہا تھا کہ میں بہت دنوں سے کعبہ کے پاس مقیم ہوں لیکن آج تک میں نے عمرہ نہیں کیا چنانچہ اب عمرہ کرلیتے ہیں۔ اس خیال کے آتے ہی میں نے اپنی بیٹی کو کعبہ کے بغل میں سلادیا تاکہ پیشاب اور وضو سے فارغ ہو آوں چنانچہ میں اس ارادہ سے کعبہ والے صحن سے باہر آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میرے والد صاحب باہر والے صحن میں کرسی پر بیٹھے تلاوت کررہے ہیں. وہ مجھے دیکھ کر پوچھنے لگے کہ کہاں کا ارادہ ہے ؟ میں نے کہا کہ عمرہ کرنے جارہا ہوں . تو والد صاحب نے کہا کہ پہلے میری خدمت کرو بعد میں عمرہ کرلینا. میں سونچنے لگا کہ والد کی خدمت کروں یا عمرہ؟ بس خواب ختم ہوگیا۔ ( میں حافظ اور عالم ہوں.گذشتہ جولائی 2020 میں میرے والدہ کا انتقال ہوگیا۔اور یہ خواب میں نے اگسٹ 2020 ذی الحجہ کی اخیر میں دیکھا)

    جواب نمبر: 179884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:38-13/N=2/1442

     آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے، إن شاء اللہ آپ کو حج یا عمرے کی سعادت میسر ہوگی۔ اور آپ نیکی کے کاموں میں والد صاحب کو بھی یاد رکھا کریں، یعنی: حسب استطاعت صدقہ خیرات اور تلاوت قرآن پاک وغیرہ کا مرحوم کو ایصال ثواب کرتے رہا کریں، اب ان کی وفات کے بعد اُن کی خدمت یہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند