• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158601

    عنوان: خواب یہ ہے کہ میں پیدل دکان کی اور چلا راستے میں فجر کا وقت ہوگیا ....

    سوال: سوال: خوب کی تعبیر کی درخواست ہے ، خواب یہ ہے کہ میں پیدل دکان کی اور چلا راستے میں فجر کا وقت ہوگیا مجھے ایک مسجد نظر آئی جس کے دروازے بند تھے ، میں نے جھانک کر دیکھا تو نماز ہو رہی تھی، میں بھی جلدی سے شریک ہو گیا مجھے خیال آیا کہ رخ غلط ہے ، جب امام کے ساتھ سلام پھیرا تو محراب دآئیں طرف دیکھا ، میں نے آگے بڑھ کر امام صاحب سے کہا کہ آپ نے نماز مغرب کے بجائے جنوب کی طرف پڑھائیں ، اس پر انھونے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ نماز نہیں ہوئی ، اس کے لئے میں روزہ رکھتا ہوں اور استغفار کرتا ہوں اور یہ سن کر میں لغزیدہ قدموں سے یہ سوچتے ہوئے نکلا کہ اب اپنی مسجد جاکر نماز لوٹاوں پھر میری نیند کھل گئی ، میں نے جس وقت دیکھااس وقت صبح کے پونے پانچ بج رہے تھے ۔

    جواب نمبر: 158601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 600-494/B=6/1439

    آپ کے اعمال میں کوتاہی ہے اس کی اصلاح کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند