• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161047

    عنوان: سگریٹ پینا کیسا ہے؟

    سوال: محترم میری عمر ۳۸ سال ہے ، ایک عرصے سے میں کثرت سے سگریٹ نوشی میں مبتلا ہوں، سب نقصانات جانتے ہؤئے بھی لاکھ کوششوں کے باوجود میں اس بری لت کو چھوڑ نہیں پا رہا ہوں، اس تعلق سے میرے دو سوالات ہیں. برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ (۱) کیا سگریٹ نوشی اسلام میں حرام ہے ؟ (جبکہ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اگر اعتقاف میں بھی بیٹھے ہوں اور اگر پان بیڑی سگریٹ کی لت ہے تو اس کی گنجائش ہے کہ وہ مسجد کے کسی کونے یا مسجد سے لگ کر باہر جا کر اس لت کو پوری کر سکتا ہے ؟ کیونکہ یہ سب مکمل طور پر حرام کے زمرے میں نہیں آتے .) (۲) اگر سگریٹ نوشی حرام ہے تو پھر کیا مجھ سے لگاتار حرام کام کرنے کی وجہ سے کفر ہوگیا ہے ؟

    جواب نمبر: 161047

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1020-910/H=8/1439

    اگر کسی سگریٹ میں اس قسم کا تمباکو ہو کہ جس سے اعضاء رئیسہ دل و دماغ وغیرہ کو سخت نقصان پہونچتا ہو تو اس کا پینا ناجائز اور سخت مکروہ ہے اگر ایسا نہ ہو تو بھی اس کا ترک بہرحال احوط و بہتر ہے فتاویٰ محمودیہ میں ہے (سگریٹ پینا) ”بلا ضرورت (شوقیہ) پینا مکروہ ہے بغیر منہ صاف کئے ہوئے مسجد میں جانا جس کی بدبو سے دوسروں کو اذیت پہونچے منع ہے“ اھ صفحہ: ۳۸۹/ ۱۸ (دارالمعارف دیوبند)۔ حرام یا کفر ہونے کا حکم جو آپ نے سمجھا ہے وہ درست نہیں اگر پختہ عزم کرلیں کہ آئندہ سگریٹ نہ پیئونگا تو امید ہے کہ اس بری لت سے نجات مل جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند