متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 175053
جواب نمبر: 17505331-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 418-305/B=04/1441
حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو کوئی صبح سورہٴ یٰسین پڑھے گا اللہ تعالی اس کی تمام ضرورتیں دن بھر کی پوری فرمائیں گے۔ اس لئے عصر کے بجائے فجر کے بعد پڑھی جائے تو بہتر ہے مگر اجتماعی طور پر اس کا روزانہ اہتمام و التزام نہ ہونا چاہئے۔ کبھی کبھی ناغہ بھی ہونا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
غیر مسلم سے خرید و فروخت کرنا اور غریب غیر مسلم کو پیسے دینا كیسا ہے؟
2451 مناظرمیں ایک خواب کی تعبیر پوچھنا چاہتا ہوں۔ پر خواب بتانے سے پہلے میں کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں وہ لڑکی بھی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ پر اس لڑکی کے گھر والوں نے اس کی منگنی اس کے ایک کزن کے ساتھ زبردستی کروا دی۔ جس دن مجھے خواب آیا اس سے دو یا تین دن پہلے اس لڑکی نے مجھے بتایا کہ اس نے اپنی والدہ اور بہن سے یہ کہا ہے کہ وہ اپنے کزن سے شادی نہیں کرے گی۔ تو انھوں نے اس کو جواب دیا کہ وہ بھی اس منگنی سے خوش نہیں ہیں صرف اس کے والد کی ضد کے آگے چپ ہیں۔ خیر اس کے دو دن بعد میں نے خواب دیکھا کہ خواب میں مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس لڑکی کا نکاح اس کے کزن کے ساتھ ہورہا ہوتا ہے اور میں بھی پاس ہی کھڑا ہوتا ہوں، لیکن جب وہ نکاح والے پیپر پر دستخط کررہی ہوتی ہے تو اس کا چہرہ کوئی اور ہوتا ہے اور وہ دستخط بھی غلط جگہ پر کرتی ہے۔ اور ساتھ میں کوئی عورت بول رہی ہوتی ہے کہ اس کا (لڑکی) کا کزن اس کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑے گا۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ اس خواب کی تعبیر جلدی بتائیں اور کوئی ایسی دعا یا وظیفہ بھی بتائیں کہ ساری رکاوٹیں اور مشکلات ختم ہوجائیں اور میں آسانی سے اس کے ساتھ نکاح کرسکوں۔
3907 مناظرایک خواب کی تعبیر لینی ہے۔ کچھ دن پہلے میرے مطالعہ میں حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ کی کتاب آپ بیتی تھی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں، حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ اور میرے ایک دوست جو کہ عالم ہیں اورحضرت زکریا رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت عزیزالرحمن سے بیعت ہیں بھی ساتھ میں ہیں۔ ہم پہاڑوں کے درمیان ہیں اور یہ نمک کی پہاڑیاں ہیں ۔ میں ان پہاڑیوں کو چاٹتا ہوں لیکن مجھے کوئی ذائقہ نہیں آتا ہے۔ پھر حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ میرے دوست کو اوپر نمک لینے کے لیے بھیجتے ہیں۔ اورمیں حضرت کی حفاظت کر رہا ہوتا ہوں کہ ان کو کوئی پتھر وغیرہ اوپر سے نہ لگ جائے۔ ویسے میں آج کل حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ سے بیعت ہونے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ (۲) میں خواب میں کیلے خرید رہا ہوتا ہوں اورکچھ اور پھل بھی۔
1942 مناظرمیں
نے لوگوں سے سنا ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا گیا تو آپ نے اللہ
تعالی سے یہ کہتے ہوئے معافی مانگی کہ مجھ کو اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
صدقہ میں معاف فرما۔ اس وقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ستارہ کی شکل میں تھے یا
انھوں(حضرت آدم علیہ السلام) نے جنت کے دروازہ پر کلمہ توحید لکھاہوا دیکھا تھا؟ (۲)فجر، مغرب اور عشاء کی
فرض نمازیں کیوں بآواز بلند پڑھی جاتی ہیں اور ظہر اورعصر کی آہستہ سے کیوں پڑھی
جاتی ہیں؟
کیا مساجد میں موبائل فون کا استعمال شرعاً نا جا ئز ہے ؟
2093 مناظرصحافت كس طرح كرنی چاہیے؟
1209 مناظر