• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146020

    عنوان: خواب میں دیكھا كہ عمرہ كے لیے جارہا ہوں

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں عمرہ لے لئے گیا ہوں میں بیت اللہ کا طواف کر رہا ہوں پورے مطاف میں میرے علاوہ ایک ہی آدمی ہے میں نے حجر اسود کو بوسہ بھی وہاں پر فقط کعبہ ہے اور مسجد حرام نہیں ہیں اور مطاف کا ٹھوڑا سا حصہ ہے اور کعبہ کا رقبہ اتنا نہیں جوموجودہ زمانہ میں ہیں۔ اور ایک ہی دن مین گھر واپس بھی آجاتا ہوں میں دل میں یہ بھی کہ ریاہوں کہ بہت اچھا موقعہ تھا اور ٹھوڑا طواف کر دیتے ۔گزارش ہے کہ اس خواب بتلائیں اللہ آپ کو جزاء خیر نصیب فرمائے ۔

    جواب نمبر: 146020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 172-177/M=2/1438

     

    خواب مبارک ہے زیارت بیت اللہ ان شاء اللہ نصیب ہوگی اور عبادات و خیرات کی تو فیق ہوگی، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کرتے رہیں اور اللہ سے دین و دنیا کی بھلائی مانگتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند