• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8568

    عنوان:

    میں ایک خواب کی تعبیر پوچھنا چاہتا ہوں۔ پر خواب بتانے سے پہلے میں کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں وہ لڑکی بھی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ پر اس لڑکی کے گھر والوں نے اس کی منگنی اس کے ایک کزن کے ساتھ زبردستی کروا دی۔ جس دن مجھے خواب آیا اس سے دو یا تین دن پہلے اس لڑکی نے مجھے بتایا کہ اس نے اپنی والدہ اور بہن سے یہ کہا ہے کہ وہ اپنے کزن سے شادی نہیں کرے گی۔ تو انھوں نے اس کو جواب دیا کہ وہ بھی اس منگنی سے خوش نہیں ہیں صرف اس کے والد کی ضد کے آگے چپ ہیں۔ خیر اس کے دو دن بعد میں نے خواب دیکھا کہ خواب میں مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس لڑکی کا نکاح اس کے کزن کے ساتھ ہورہا ہوتا ہے اور میں بھی پاس ہی کھڑا ہوتا ہوں، لیکن جب وہ نکاح والے پیپر پر دستخط کررہی ہوتی ہے تو اس کا چہرہ کوئی اور ہوتا ہے اور وہ دستخط بھی غلط جگہ پر کرتی ہے۔ اور ساتھ میں کوئی عورت بول رہی ہوتی ہے کہ اس کا (لڑکی) کا کزن اس کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑے گا۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ اس خواب کی تعبیر جلدی بتائیں اور کوئی ایسی دعا یا وظیفہ بھی بتائیں کہ ساری رکاوٹیں اور مشکلات ختم ہوجائیں اور میں آسانی سے اس کے ساتھ نکاح کرسکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1928=1795/د

    لڑکی کو آپ مشورہ دیں کہ اپنے والدین کے منشا کے خلاف کوئی اقدام نہ کرے۔ اور ہردم ان کی رضا وخوشنودی کا خیال رکھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند