• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156554

    عنوان: ممبر تیار كرنے كی شرط پر مزدوری

    سوال: السلام علیکم محترم المقام حضرت مفتی صاحب کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک پاکستانی شخص ایزز بزنس کے نام سے ایک ویب سائٹ چلارہاہے جس پر مختلف کمپنیوں کی مصنوعات کی تشہیر کی جاتی ہے اور یہ تشہیر ورکرز کے ذریعے کی جاتی ہے ورکرز کو ویب سائٹ میں شمولیت کے لیے ایک مخصوص رقم ادا کرنا ہوتی ہے شمولیت کے بعد ورکرز کو ایک مخصوص تعداد میں روز کے اعتبار سے مصنوعات کی تشہیر کرنے پر مزدوری ملتی ہے ۔ ان کی یہ شرط ہے کہ ایک ماہ کی آمدن ملنے کے بعد پانچ اور آدمی اس کام کے لیے تیار کرنے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آمدن میں اضافہ ہوتا ہے اور نہ تیار کر نے پر آمدن کو وقتی طور پر روک لیا جاتا ہے جب تک پانچ آدمی تیار کرکے نہ دیے جائیں ؟؟؟ براہ کرم اس کا م کا شرعاً حکم کیا ہے وضاحت فرمائیں ۔شکریہ http://ezzbusiness.com/

    جواب نمبر: 156554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:194-177/sd=3/1439

    صورت مسئولہ میں ورکرز کے لیے مزید پانچ آدمیوں کو تیار کرنے کی شرط لگانا اور اس کی وجہ سے اُس کی مزدوری میں اضافہ کرنا ، ورنہ آمدنی کو روک لینا ، یہ سب شرطیں فاسد ہیں، ان شرطوں پر مشتمل معاملہ شریعت کی نظر میں جائز نہیں ہے ، پھر جن مصنوعات کی تشہیر کی جاتی ہے ، اگر وہ حرام مصنوعات ہیں، یا اُن پر حرام تصویر بنی ہوئی ہے ، تو اُس کی تشہیر بھی جائز نہیں ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند