• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 29178

    عنوان: میں اور میری بیوی اسی سال حج کرکے پانچ دسمبر 2010/ کو واپس ہوئے ہیں۔ گذشتہ رات یعنی ایک جنوری 2011/ کو میں نے ایک خواب دیکھا کہ میری بیوی ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر (جو میرے گھر کے تھوڑے سے فاصلہ پر بیٹھتے ہیں) کو شراب پلارہی ہے اور بچی ہوئی شراب مجھے دے رہی ہے ۔ میں نے بوتل ہاتھ لے لی ، پھر وہ بوٹل اپنی بیوی کو ہی واپس لوٹا دی ۔ا سی اثناء میں میری آنکھ کھل گئی اور جب سے میں بہت فکرمند ہوں ۔ پریشان ہوں کہ یہ کیا معاملہ ہے ؟ ایسا خواب میں نے کیوں دیکھا اور مجھے کیا کرنا چاہئے ؟ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں، مجھے یہ بھی بتائیں کہ مجھے کرنا چاہئے تاکہ مجھے ذہنی سکون مل سکے ۔ میں بہت پریشان ہوں ۔ میرے حق میں خصوصی دعابھی فرمائیں۔ 

    سوال: میں اور میری بیوی اسی سال حج کرکے پانچ دسمبر 2010/ کو واپس ہوئے ہیں۔ گذشتہ رات یعنی ایک جنوری 2011/ کو میں نے ایک خواب دیکھا کہ میری بیوی ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر (جو میرے گھر کے تھوڑے سے فاصلہ پر بیٹھتے ہیں) کو شراب پلارہی ہے اور بچی ہوئی شراب مجھے دے رہی ہے ۔ میں نے بوتل ہاتھ لے لی ، پھر وہ بوٹل اپنی بیوی کو ہی واپس لوٹا دی ۔ا سی اثناء میں میری آنکھ کھل گئی اور جب سے میں بہت فکرمند ہوں ۔ پریشان ہوں کہ یہ کیا معاملہ ہے ؟ ایسا خواب میں نے کیوں دیکھا اور مجھے کیا کرنا چاہئے ؟ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں، مجھے یہ بھی بتائیں کہ مجھے کرنا چاہئے تاکہ مجھے ذہنی سکون مل سکے ۔ میں بہت پریشان ہوں ۔ میرے حق میں خصوصی دعابھی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 243=139-2/1432

    خواب حجت شرعیہ نہیں اس کی بنا پر کسی سے بدگمانی کرنا بھی جائز نہیں کبھی اس کے ذریعہ کوئی لطیف اشارہ یا تنبیہ مقصود ہوتی ہے اور کبھی یہ محض پراگندہ خیالات ہوتے ہیں، جن کا نفس الامر سے کوئی ربط نہیں ہوتا۔ مذکورہ خواب میں کیا تنبیہ یا اشارہ ہے تفصیل احوال سب کے جاننے کے شاید متعین ہوسکے لیکن شرعی طور پر اس کی ضرورت نہیں لہٰذا آپ اللہم إني أعوذ بک من شر ہذہ الروٴیا پڑھ لیں اور زیادہ سے زیادہ اپنے ذرائع آمدنی پر غور کرلیں کوئی غیرمشروع ذریعہ تو نہیں ہے، بس اگر ہے تو اس میں اجتناب کا طریقہ اختیار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند