• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57285

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: خواب میں یہ دیکھا کہ سورہ یاسین پڑھ رہا ہوں اور آدھی قریب پڑھی ۔پھر آنکھ کھل گئی۔ محترم جناب مفتی صاحب اس طرح ادھوری یاسین شریف پڑھنے کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 57285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 267-255/N=3/1436-U سورہ یاسین شریف کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قلب القرآن (قرآن کا دل) فرمایا ہے اوردل محل محبت ہوتا ہے پس آپ کو قرآن کریم سے محبت ہے لیکن اس میں کمی ہے؛ لہٰذا کثرت تلاوت وغیرہ کے ذریعہ اسے دور کریں۔ اورشروع دن میں سورہٴ یاسین پڑھ لینے سے آدمی کی جملہ ضروریات بآسانی پوری ہوجاتی ہیں؛ لہٰذا آپ استغفار کی کثرت کریں تاکہ جملہ ضروریات بآسانی پوری ہوجایا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند