• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157063

    عنوان: حضرت، کیا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نہ کرنا گناہ کبیرہ ہے؟

    سوال: حضرت، کیا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نہ کرنا گناہ کبیرہ ہے؟

    جواب نمبر: 157063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:398-361/B=4/1439

    امر بالمعروف اور نہی عن المنکر فرض کفایہ ہے اگر کوئی مسلمان یہ کام نہ کرے تو سب مسلمان گناہ گار ہوں گے اور چونکہ دنیا میں بے شمار لوگ یہ کام کررہے ہیں اس لیے اگر آپ نہ کرسکیں تو گنہگار نہ ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند