• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39276

    عنوان: خواب

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں فجر کی نماز کی لیے اٹھی ہوں لیکن گھر دادا جان کا ہے،باتھ روم میں جاتے ہوئے دیکھا کہ دادی جان (مرحومہ) اپنے کپڑے دھونے کی لیے ٹب میں ڈال رہی ہیں، میں ان سے کہتی ہوں کہ میں دھو دیتی ہوں ، امی تو مجھے اپنے کپڑے دھونے نہیں دیتیں لائیے میں آپ کے دھو دیتی ہوں ، پھر خیال آتا ہے کہ فجر کا وقت ختم ہونے میں ۱/۲ گھنٹہ ہے نماز پڑھ کے دھو دوں گی، دادی سے کہتی ہوں کہ ابھی کچھ دیر کپڑے صرف میں بھگو دوں، میل گل جا ئے گا ، پھر دھوتی ہوں یہ کہہ کر نماز کے لئے چلی جاتی ہوں۔ ( حضرت یہ خواب فجر سے پہلے دیکھا اور جب اٹھی تو ۱/۲ گھنٹہ باکی تھا وقت ختم ہونے میں ، اور حقیقت میں میری امی مجھ سے اپنے کپڑے نہیں دھلواتیں(

    جواب نمبر: 39276

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1062-219/D=7/1433 دادی جان مرحومہ کے لیے ایصال ثواب کے لیے کوئی نیک عمل مثلاً تلاوتِ قرآن، نفل نماز یا صدقہ وخیرات کردیں، ان شاء اللہ اس کا فائدہ انھیں پہنچ جائے گا، حدیث میں یہ دعا تعلیم کی گئی ہے: اللّٰہم نقّني من الخطایا کما ینقی الثوب الأبیض من الدنس اے اللہ مجھے گناہوں سے ایسا پاسک صاف کردے جیسا کہ سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے، ان شاء اللہ ایصالِ ثواب کی برکت سے گناہوں سے ہرطرح تطہیر حاصل ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند