• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155592

    عنوان: شادی سے پہلے سسرال میں دعوت کے لیے جانا

    سوال: حضرت، میرا رشتہ میری خالہ زاد بہن سے طے ہوا ہے۔ پہلے میں ان کے گھر جاتا تھا پر جب سے رشتہ ہوا ہے صرف دعوت آنے پر جاتا ہوں، کبھی کبھار گھر والوں کی خیریت کے لیے چلا جاتا ہوں، میں گھر کے سامنے والے کمرہ میں ہی رُکتا ہوں اندر نہیں جاتا، نہ ہی وہ لڑکی مجھے دکھائی دیتی ہے۔ ایسے میں شادی سے پہلے میرا وہاں جانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 155592

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:178-152/H=3/1439

    گھر کے سامنے والے کمرہ میں بیٹھ کر آجاتے ہیں ٹھیک کرتے ہیں خالہ اور خالہ زاد بھائیوں اور خالو سے ملاقات کرکے یا بذریعہ فون خیر خیریت معلوم کرلیا کریں اس میں بھی کچھ حرج نہیں، خالہ زاد جس بہن سے رشتہ طے ہے جب تک اس سے باقاعدہ نکاحِ شرعی نہ ہوجائے اس وقت تک وہ آپ کے حق میں اجنبیہ ہی ہے فی نفسہ خالہ کے یہاں جانے میں تو کچھ مضائقہ نہیں نہ شرعاً کچھ مانع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند