• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602494

    عنوان: میں نے دیکھا کہ ایک سمندر میں بہت بڑے بڑے بحری بیڑے تاحدنگاہ تک پھیلے ہوئے ہیں 

    سوال:

    عرض یہ ہے کہ میں نے ایک خواب کچھ عرصہ قبل دیکھا اس کی تعبیر پوچھنا چاہتا ہوں میں نے دیکھا کہ ایک سمندر میں بہت بڑے بڑے بحری بیڑے تاحدنگاہ تک پھیلے ہوئے ہیں میں ان میں سے ایک میں سوار ہوں اور اس پر چل رہا ہوں کہ ایک ستون کی اوٹ میں مجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فداہ ابی وامی بیٹھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں میں جلدی سے با ادب کھڑا ہوجاتا ہوں دیکھتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر دھوپ پڑ رہی ہوتی ہے میں جلدی سے اپنے اوپر لپیٹی ہوئی خاکی رنگ کی چادر کے چاروں کونے اوپر باندھ دیتا ہوں جس سے جسم اطہر پر چھاؤں ہوجاتی ہے یکایک میری نظر چہرہ انور پر پڑتی ہے تو کچھ پریشانی کے آثار نظر آتے ہیں اور سر پر کپڑا باندھا ہوا ہے ۔ میں پوچھتا ہوں یارسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر قربان آپ۔ کیوں پریشان ہیں جواب ملتا ہے کوئی میری بات نہیں سنتا جو میں کہتا ہوں۔اس پر میں اونچی آواز میں لوگوں کو پکارتا ہوں میری آواز پورے سمندی بیڑوں تک پہنچ جاتی ہے اور سب آپس میں مل جاتے ہیں ایسے لگتا ہے جیسے ساری دنیا کے کوگ جمع ہو گئے ہیں تاحد نگاہ تک آدمی ہی آدمی نظر آرہے ہوتے ہیں میں اونچی آواز میں ان سب سے بات کرتا ہوں کہ اے لوگو یہ اللہ کے سچے رسول ہیں ان کی بات سنو ان کی بات مانو میں دیکھتا ہوں کہ میری آواز سارے کے سارے لوگ سن رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کیا فرماتے ہیں میں جواب دیتا ہوں کہ اللہ کو ایک مانو اور ان کو اللہ کا آخری رسول مانو سب جواب دیتے ہیں ٹھیک ہے ہم مانتے ہیں پھر میں سب کو کلمہ پڑھاتا ہوں سب کلمہ پڑھتے ہیں اسکے بعد میری آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر دوبارہ نظر پڑتی ہے تو خوشی سے چمک رہا ہوتا ہے اور آپ مسکرا رہے ہوتے ہیں سر پر باندھا ہوا کپڑا بھی کھل جاتا ہے اسکے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔براہ کرم میرے اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔

    جواب نمبر: 602494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 508-53T/B=06/1442

     خواب بہت اچھا اور مبارک ہے۔ اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی داعی اسلام کی برکت سے اسلام کو نشأة ثانیہ حاصل ہوگی۔ یعنی کثرت سے لوگ اسلام کے حلقہ میں داخل ہوں گے اور مذہب اسلام اختیار کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند