• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176619

    عنوان: ریاض الصالحین کے مصنف اور مترجم کا نام

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس سوال کے بارے میں کہ ریاض الصالحین کا مصنف کون ہے اور ان کا عقیدہ کیا ہے ؟ اہل سنت والجماعت کے کس عالم نے کتاب کا اردو میں ترجمہ کیا ہے ؟ یہ کتاب کہاں سے مل سکتی ہے ؟ جزاک الله

    جواب نمبر: 176619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 589-421/SN=06/1441

    ریاض الصالحین مشہور شارح حدیث علامہ محی الدین نووی (رحمہ اللہ) کی کتاب ہے، وہ اہل السنت والجماعت کے بڑے علماء میں سے تھے؛ البتہ وہ مسلکاً ”شافعی“ تھے، ”ریاض الصالحین“ کی ایک اردو شرح ”روضة الصالحین“ کے نام سے لکھی گئی ہے، اس کے مصنف حضرت مولانا محمد حسین صاحب صدیقی (استاذ جامعہ بنوریہ سائٹ، کراچی) ہیں، یہ شرح حضرت مولانا عاشق الٰہی صاحب بلند شہری رحمہ اللہ کی حسب فرمائش لکھی گئی ہے۔ اور پاکستان سے شائع شدہ ہے، اسے انٹرنیٹ سے بھی ڈاوٴن لوڈ کر سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند