• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15109

    عنوان:

    حضرت ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنا ہے۔ میں دس دن کے لیے تبلیغ پر تھا کہ فجر کی نماز پڑھ کر میری آنکھ لگ گئی۔ خواب میں میں حجر اسود کو دیکھتاہوں اور میرے ذہن میں یہ ہے کہ اس کو نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بوسہ دیا ہے، تو میں بھی اس کو چومتاہوں۔ وہ ایک عجیب سے احساس تھے میں اس کو چومتے ہوئے زارو قطار رونے لگتا ہوں۔اسی اثنا میں میری آنکھ کھل جاتی ہے اور میں اصل میں رو رہا تھا۔ حجر اسود کوے چومتے ہوئے میرے ذہن میں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا خیال بھی ہوتاہے، کہ میں تجھے اس لیے چوم رہا ہوں کیوں کہ تجھے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے چوما ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1464=1425/ھ

    ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ ان شاء اللہ اتباع واحیاء سنت کی خاص توفیق اللہ پاک عطا فرمائے گا، جماعت میں اخلاص کے ساتھ اور اصول کے موافق کلام کرتے رہئے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند