• عبادات >> دیگر

    سوال نمبر: 63483

    عنوان: مسافت سفر کی مقدار کیا ہے؟

    سوال: ۱۔آپ کے مطابق مسافت سفر کتنی ھے ؟ ۸۴ میل شرعی یا ۸۴ میل انگریزی ؟ ۲۔ایک (۱) برید ۲۱ میل شرعی کے مطابق ھے یا ۲۱ میل انگریزی ؟

    جواب نمبر: 63483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 488-551/L=6/1437 اکابر دارالعلوم دیوبند کے مطابق مسافت قصر ۴۸/ میل انگریزی (تقریباً سوا ستتر کلو میٹر) ہے۔ (فتاوی دارالعلوم: ۴/۴۴۴، فتاوی محمودیہ: ۷/۴۷۸، مسائل سفر: ۴۳، الأوزان المحمودة: ۹۶) اسی طرح ایک برید ۱۲ میل انگریزی کے مطابق ہے۔ (الاوزان المحمودہ: ۸۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند