• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147377

    عنوان: میلاد منانے کے لیے چندہ دینا؟

    سوال: اگر ایک محلہ میں بیس گھر ہوں اور پندرہ گھر وہاں پر میلاد منانے والے ہوں اور پیسہ سب سے مانگیں میلاد کے لیے، تو اگر پانچ گھر والے نہ دیں تو پھر وہ سب باقی لوگ ان سے ملنا بھی پسند نہیں کریں گے، تو اگر حکمت کو مد نظر رکھتے ہوئے باقی کے پانچ گھر والے بھی ان کو پیسہ دے دیں اور نیت یہ رکھیں کہ ان میں رہتے ہوئے ان کو تند و نصیحت کرتے رہیں اور تبلیغ کی دعوت دیتے رہیں تو کیا یہ جائز ہوگا؟

    جواب نمبر: 147377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 297-475/Sn=5/1438

    اگر چندہ نہ دینے کی صورت میں اکثریت کی طرف سے ستائے جانے یا اس کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو اس نیت سے چندہ دیدیں کہ آپ وصول کرنے والوں کو یہ رقم بہ طور ”ہدیہ“ دے رہے ہیں؛ لیکن غیرشرعی امور اورمعصیت پر مشتمل ان پروگراموں میں شرکت سے حتی المقدور احتراز کریں، اصرار کرنے پر کسی بہانے سے ٹال دیں اور مکمل حکمت اور نرمی کے ساتھ ”منکر“ پر نکیر کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند