• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605776

    عنوان: میں نے استخارہ کیا ، مجھ کو بار بار نظر آرہاہے کہ میں کسی کلاس میں ہوں 

    سوال:

    میں نے استخارہ کیا ، مجھ کو بار بار نظر آرہاہے کہ میں کسی کلاس میں ہوں ور بائیلوجی کی لیب میں ہوں اور کتاب بائیلوجی کی میرے ہاتھ میں ہے، مجھ کو پہلے ایڈمیشن ملا تھا بائیوٹیک کے پروگرام میں ، مگر مجھ کو پیشاب کی بیماری ہوگئی تھی اور میں دل سے ڈرتا ہوں کہ واپس نہ آجائے، میرا سوال یہ ہے کہ اللہ تعالی مجھ کو کیوں تکلیف میں رکھنا چاہتے ہیں جب کہ میری سمجھ میں بائیلوجی اور میتھ میں کچھ بھی نہیں آتا ، نہ مجھے کوئی دلچپسی ہے، کیوں کہ یہی خواب بار بار نظر آرہاہے۔

    میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ میں نے لائبریری کا کورس پڑھاہے اور گریجویٹ کرلیا ہے، اچھے نمبروں سے مگر کچھ حادثہ ہونے کے بعد میری نوکری ختم ہوگئی اور میری صحت بھی، میں نے جب استخارہ کیا تو مجھ کو خواب میں الو نظر آیا تاہے ایک صحرا کے پاس جس میں سناٹے میں لائبریری ہے۔

    براہ کرم،رہنمائی فرمائیں ۔ میں زندگی میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 605776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1278-862/B=01/1443

     آپ چالیس روز تک لا حول ولا قوة إلا باللہ العلی العظم۔ 500 مرتبہ پڑھ کر اپنی پریشانیوں کے دور ہونے کی دعا کرلیا کیجئے۔ اور بکثرت یا قاضی الحاجات پڑھتے رہیں۔ آپ نے لکھا ہے کہ اللہ تعالی مجھ کو کیوں تکلیف میں رکھنا چاہتے ہیں، یہ جملہ بہت نامناسب جملہ ہے، یہ کفریہ جملہ ہے، اس سے جلد سے جلد توبہ و استغفار کیجئے اور اپنے ایمان کی تجدید بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند