متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 69290
جواب نمبر: 6929028-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 830-830/L=11/1437 ایسے شخص سے کنارہ کشی اختیار کرنا بہتر ہے۔ السلامة في الوحدةِ ․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کھلےپیسے ہونے کے باوجود کہنا کھلے پیسے نہیں ہیں؟
2198 مناظرمجھے بتایا گیا ہے وسیلہ جائز ہے بشرطیکہ ہم اللہ کو چھوڑ کر کسی اور سے ڈائرکٹ اپنی حاجات نہ مانگیں۔
2053 مناظرجناب اللہ مجھ پر اور تمام امت محمد یہ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر رحم فرمائے آمین۔ پچھلے سال مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا بہت شوق ہوا تھا (گو ابھی بھی یہ شوق جوں کا توں ہی ہے) اس سلسلہ میں میں نے خوب دعائیں کی اور درود بھی پڑھے اور مجھے ایک خواب بھی آیا مگر ڈراؤنا تھا۔ اس دن سے میری یہ حالت ہے کہ نہ میں وہ خواب بھول پارہی ہوں نہ چین پارہی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس کی وضاحت فرمائیں اور مجھ گناہ گار کی مدد فرماویں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں نے دیکھا ایک کالا کمرہ ہے اس میں ہر کوئی کالے کپڑے پہنے ہوئے ہے زیادہ تر عورتیں تھیں۔ میں اور میرے شوہر اندر جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اندر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میں اور میرے شوہر شوق کے مارے اندر جاتے ہیں تو وہاں کے تخت پر ایک آدمی کالے کپڑے پہنے بڑے ٹھاٹ سے بیٹھا ہوتا ہے جس کو دیکھ کر میں کہتی ہوں کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں میرے شوہر کہتے ہیں کہ تم ہی تو کہتی ہو کہ شیطان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ نہیں لے سکتا ۔میں کہتی ہوں کہ ہاں مگر یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک پڑھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہو ہی نہیں سکتے۔ مگر میرے شوہر واپس اپنی بات دہراتے ہیں او رمیں مان جاتی ہوں مگر دل سے نہیں مانتی ہوں۔پھر اعلان ہوتاہے کہ اب سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کریں گے تو میں منع کردیتی ہوں اور اپنے شوہر سے کہتی ہوں دیکھا میں نے کہا تھا نا کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں۔ یہ تو آپ بھی جانتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا ہے کہ اللہ کے سوا کسی کو سجدہ جائز نہیں۔ اتنے میں سب مجھے زور دیتے ہیں کہ میں سجدہ کروں مگر میں نہیں کرتی نہ ہی اپنے شوہر کو کرنے دیتی ہوں۔ مگر سب کرتے ہیں اور میں اپنے شوہر سے رو کر کہتی ہوں کہ اب آپ یہاں سے چلیں اور ان کا ہاتھ کھینچتی ہوں اور وہ بھی کہتے ہیں کہ ہاں چلو اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میرا اس وقت یہ حال تھا کہ میں دل میں یہی سوچ رہی تھی کہ اب میں گناہ گار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شوق نہیں پالوں گی مگر صبح ہوتے ہی شوق نہ پالنے والی بات پر اللہ رب العزت سے معافی مانگی۔ آج اس خواب کو کئی مہینے گزر چکے ہیں مگر میں اس خواب کی ہولناکی ابھی تک اپنے دل او ردماغ میں محسوس کررہی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس عذاب سے نجات دلانے میں میری مدد فرمائیں۔ خدا کے لیے میری مدد فرمائیں میں ایک عجیب قسم کی بے چینی میں مبتلا ہوں۔ ماشاء اللہ میری دو چھوٹی بچیاں بھی ہیں جو کہ میری بے چینی کی وجہ سے تنگ ہورہی ہیں۔ اپنا یہ خواب کسی کو بتانے سے بھی ڈر لگتا ہے۔ آج بڑی مشکل سے آپ کو یہ لکھ رہی ہوں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے۔
1901 مناظرمیں مولانا عمران ناظر حسین کے بارے میں جاننا چاہتاہوں کہ آیا وہ معتبر شخص ہیں کیوں کہ میں ان کی تقریروں کے بارے میں تھوڑا شک میں ہوں۔ انھوں نے دجال کی آمدکی تشریح موجودہ حالات سے کی ہے جیسے غزہ پر اسرائیل کا حملہ، اور کچھ قرآن اور حدیث کی علامت سے۔ اگر وہ دجال کے بارے میں وضاحت کرسکتے ہیں تو ہمارے علماء ایسا کیوں نہیں کررہے ہیں، عوام کو اس کے بارے میں کیوں نہیں معلومات فراہم کی جاتی ہیں؟
1612 مناظر