• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152617

    عنوان: مدارس اسلامیہ کیلئے جو چندہ مانگا جاتا ہے اس کا ثبوت کہا سے ہے ؟

    سوال: مدارس اسلامیہ کیلئے جو چندہ مانگا جاتا ہے اس کا ثبوت کہا سے ہے ؟

    جواب نمبر: 152617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1009-958/sd=10/1438

    جب مدارس اسلامیہ دین کی حفاظت کا سبب ہیں اور ملت اسلامیہ کی مشترکہ اجتماعی ضرورت ہیں،تو ظاہر ہے کہ ان مدارس کے اخراجات کی ذمہ داری قوم اور ملت ہی پر ہوگی، لہذا مدارس کے لیے چندہ مانگنا گویا مسلمانوں کی مشترکہ دینی ضرورت کے لیے چندہ مانگنا ہے اور دور نبوی سے مسلمانوں کی اجتماعی ضرورت کے لیے چندہ کرنا ثابت ہے۔ یستفاد : عن أبی بردة بن أبی موسیٰ عن أبیہ رضی اللّٰہ عنہ قال: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا جاء ہ السائل أو طُلبت إلیہ حاجةٌ، قال: اشفعوا توجروا، ویقضی اللّٰہ علی لسان نبیہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ما شاء(صحیح البخاری، کتاب الزکاة / باب التحریض علی الصدقة والشفاعة فیہا ص: ۳۴۱رقم: ۱۴۳۲دار الفکر بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند