• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 6003

    عنوان:

    کیا رہن میں رکھی ہوئی چیز کو مرتہن کی اجازت کے ساتھ آگے یہ کہہ کر فروخت کیاجاسکتا ہے کہ یہ چیز میں تمہیں فروخت کرتو رہا ہوں لیکن یہ فلاں آدمی کے رہن میں ہی رہے گی۔ در اصل کسی شخص سے میں بار بار قرض لیتا ہوں اور پھر پہلی باری میں اس کے پاس رہن رکھواتا ہوں۔ اب اس رہن کو میں آگے بچانا چاہ رہا ہوں یہ کہہ کر کہ یہ فلاں آدمی کے رہن میں رہے گی اورجس کے پاس رہن میں رکھی ہے اس سے اجازت بھی لے لی ہے آگے فروخت کرنے کی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 145=1172

    اول تو مرتہن اپنے روپئے لیے بغیر شئی مرہون کو فروخت کرنے کی اجازت راہن کو کبھی نہیں دے سکتا۔ لیکن اگر مرتہن نے اجازت دے دی تو راہن فروخت کرسکتا ہے۔ بہرحال شئی مرہون کی بیع مرتہن کی اجازت پر موقوف رہے گی۔ اگر وہ اجازت دیتا ہے تو بیع صحیح ہوگی ورنہ صحیح نہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند