• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 30453

    عنوان: کیا سودی بینک ملازم کو سامان بیچ سکتے ہیں ؟

    سوال: کیا سودی بینک ملازم کو سامان بیچ سکتے ہیں ؟ اس کی گاڑی میں سفر کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں مشور ہ دیں۔

    جواب نمبر: 30453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 453=349-4/1432 (۱) سودی بینک ملازم کو سامان فروخت کرسکتے ہیں، البتہ اگر بالیقین معلوم ہوجائے کہ یہ جس رقم سے سامان خریدرہا ہے کہ وہ حلال رقم نہیں ہے تو اس وقت اس رقم کے عوض سامان فروخت کرنا درست نہ ہوگا۔ (۲) سفر کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند