• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 604849

    عنوان:

    دونابالغوں كے زنا كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    اگر دو نابالغ ایک اور لڑکی زنا کریں تو کیا حکم ہے ؟ اگر دو نابالغ لڑکے لوطی عمل کریں تو کیا احکام ہیں؟ ان کی سزا کیا ہے ؟ ان کی مغفرت کیسے ہوگی؟

    نوٹ: نابالغ ہے مگر بڑوں کی حرکتوں، باتوں اور فلموں سے یہ سب سیکھ کرتے ہیں ان اتنے عاقل ہے کہ انہیں پتہ کہ یہ گناہ ہے اور غلط ہے ۔ نیز نابالغوں کے زنا کے حوالے سے مکمل تفصیل ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1120-246T/H=10/1442

     نابالغوں پر حد زنا جاری نہیں ہوتی آپ نے نابالغوں کی سزا اور ان کی مغفرت کے متعلق تو سوال کیا ہے مگر جن بڑوں کی حرکات کو دیکھ کر یہ بچے فحشاء اور بدکاری کا ارتکاب کرتے ہیں ان بڑوں کی سزاء کے متعلق معلوم نہیں کیا۔ سزا کے متعلق تو آپ اپنے یہاں (پاکستان) کے مستند و معتبر علماء کرام سے معلوم کریں، باقی علماء امراء ہمدردانِ قوم و ملت مل جل کر حکمت و بصیرت کے ساتھ اصلاحی اقدامات کریں اور اس کی خاطر موٴثر قدم بڑھائیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند