• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 56691

    عنوان: اگر کوئی آدمی یہ منت مانے کہ میرا کام ہوجانے پر ایک بکرا ذبح کرکے اس کا گوشت باٹ دوں گا اور وہ بکرا خرید لے اور خریدنے کے بعد گھر پر اس کی موت ہوجائے تو کیا دوبارہ بکرا خریدنا پڑے گا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: اگر کوئی آدمی یہ منت مانے کہ میرا کام ہوجانے پر ایک بکرا ذبح کرکے اس کا گوشت باٹ دوں گا اور وہ بکرا خرید لے اور خریدنے کے بعد گھر پر اس کی موت ہوجائے تو کیا دوبارہ بکرا خریدنا پڑے گا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 56691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 409-409/M=4/1436-U جس کام کے لیے آپ نے منت مانی تھی تو کام پورا ہونے کی صورت میں آپ پر اس منت کا پورا کرنا لازم ہوگیا؛ لہٰذا مسئولہ صولت میں دوبارہ بکرا خریدکر نذر کو پورا کریں؛ کیونکہ نذر ادا کرنے سے پہلے بکرا مرگیا ہے۔ من نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط․․․ ووجد الشرط المعلق بہ لزم الناذر أی لزمہ الوفاء بہ․ (درمختارمع الشامي: ۵/۴۱۱-۴۱۲، ط: دار الکتاب دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند