• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 165640

    عنوان: پارٹنر شپ کے متعلق

    سوال: میں نے اور میرے بہنوئی نے ساتھ مل کر پارٹنر شپ میں دوکان شروع کی شروع میں بات یہ تھی کہ نفع اور نقصان کے برابر مالک رہیں گے پھر ۳مہینے بعد میرے بہنوئی الگ ہونے کی بات کرنے لگے جب دوکان بظاہر نقصان میں تھی لیکن ہم نے حساب کر کے نہیں دیکھا اور بہنوئی کے اسرار پر ان کا حساب تنخواہ کے حساب سے کر دیا اب سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا درست ہے یا حساب کر کے نفع اور نقصان کے برابر حقدار رہیں گے ۔ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165640

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 101-95/M=2/1440

    جب آپ دونوں (آپ اور آپ کے بہنوئی) کے درمیان معاملہ شرکت کا تھا تو بہنوئی کا معاملہ تنخواہ کے حساب سے کس طرح کردیا؟ نفع و نقصان کے حساب سے معاملہ صاف کرنا چاہئے تھا بہرحال جب آپ نے خود حساب کیا ہے اور بہنوئی کاجتنا بنتا تھا ان کو دے کر معاملہ ختم کرلیا تو معاملہ ختم ہوگیا۔ اگر غلطی سے زائد رقم ان کے پاس چلی گئی ہو تو آپ بہنوئی سے اس کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند