معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 156390
جواب نمبر: 15639030-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:254-207/sn=3/1439
زیادہ ڈپوزٹ دے کر مکان میں متعارف کرایے سے کم پر با لکل ہی بغیر کرایے کے رہنا شرعاً جائز نہیں ہے، یہ بھی ”قرض“ سے انتفاع کی شکل ہے جس کو حدیث میں ”سود“ کہا گیا ہے۔ کل قرضِ جر منفعةً فہو ربا۔ (مصنف بن أبی شیبہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں انڈین قومیت کی بنیاد پر بحرین میں ایک فرنیچر کمپنی میں تنخواہ دار ملازم ہوں۔ہم خوردہ فروش اور تھوک بیوپاری ہیں۔ میں تمام محکمہ کے مینیجر کے طورپر کام کررہاہوں۔ ہم بحرین کے باہر اور اندر سے فرنیچر درآمد کرتے ہیں۔ ایک مقامی فرنیچر بنانے والا ہے جس سے ہم بہت سالوں سے لین دین کررہے ہیں۔ ایک مرتبہ یہ مقامی فرنیچر بنانے والا آیااورمجھے یہ پیشکش کی کہ اگر میں صرف اسی کی دکان سے فرنیچر خریدوں تو وہ مجھے پانچ فیصد کمیشن دے گاپورے مہینہ کی بل کی قیمت کے مطابق۔۔۔۔۔۔؟
1112 مناظردکان داروں کا اپنی دکان یا کرایہ کی دوکان کی مقررہ حدود کے علاوہ آگے کی جگہ پر دن بھر اپنا سامان رکھ کر کاروبار کرنا
3354 مناظرمیں برطانیہ میں ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کررہاہوں۔ کبھی کبھار ڈاکٹروں سے سرٹیکفیٹ جاری کرنے کے لیے کہاجاتاہے تاکہ مردوں کو جلایا جائے اور یہ برطانیہ میں عام بات ہے۔ سرٹیکفیٹ جاری کرنے پر ڈاکٹروں کو پیسے ملتے ہیں، کیا ان پیسوں کو استعما ل کرنا جائز ہے؟
2319 مناظرزید کو کچھ رقم راستہ میں پڑی ہوئی ملی۔ زید نے بجائے وہ رقم اصل مالک کو دینے کے خود استعمال کرلیا۔ پھر بعد میں اسے افسوس ہوا اور اللہ سے توبہ کی، لیکن اب وہ ساری رقم استعمال کرچکا ہے۔ (۱) اب زید کیا کرے جب کہ نہ تو اس کے پاس وہ رقم واپس دینے کو ہے اورنہ اس میں رقم کے مالک کا سامنے کرنے کی جرأت ہی ہے کہ معافی مانگ لے؟ (۲) اسی رقم سے کچھ روز مرہ کے استعمال کی چیزیں بھی خریدیں۔ ان چیزوں کا کیا کیا جائے؟
2091 مناظرکیا قسطوں پر کوئی سامان خریدنا جائز ہے
چاہے نیا ہو یا پرانا؟
اگر
خدا نخواستہ کسی مسلمان پر ایسی نوبت آ جائے کہ اس کی جان کا مسئلہ ہو تو جھوٹی
قسم اٹھا سکتا ہے۔ جھوٹی قسم کے لیے قرآن اٹھا سکتا ہے او راپنی جان بچانے کے لیے
شریعت میں کتنی گنجائش ہے ؟ برائے کرم جلدی جواب دے دیں۔
تفصیل:
معاملہ کچھ یوں ہے کہ ایک شخص نے کسی کافر کی کوئی چیز اس لیے رکھ لی تاکہ وہ کافر
کے مرنے کے بعد اس سے فائدہ اٹھا سکے، کیوں کہ یہ شخص بہت غریب ہے۔ اب کافر کو
معلوم ہوا تو وہ اس کی جان کے در پے ہے ، ممکن ہے کہ اسے اپنے مسلمان بھائیوں کے
سامنے بھی قسم کھانی پڑے، اگر پکڑا گیا تو جان سے گیا۔