• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 6267

    عنوان:

    میری شادی ایک عورت سے ہوئی اور میری ایک لڑکی ہے۔ میری بیوی کے نانا کی دوبیویاں ہیں۔ میری ساس اپنے والد کی پہلی بیوی سے ہیں۔ اب بات یہ ہے کہ میرے نانا سسر کی دوسری بیوی سے ایک لڑکی ہے۔ اب میں اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، دوسری بیوی کی حیثیت سے۔ کیا اسلام اس طرح کی شادی کی اجازت دیتا ہے جب کہ میری پہلی بیوی میرے ساتھ ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1115=1464/ ھ

    نانا سسر کی دوسری بیوی کی لڑکی آ پ کی ساس کی باپ شریک بہن ہے اور آپ کی بیوی کی علاتی خالہ ہے اس سے آپ کا نکاح بحالتِ موجودہ حرام ہے یعنی موجودہ بیوی کے نکاح میں رہتے ہوئے اس سے نکاح حرام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند