• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 47144

    عنوان: منگنی كی رسم كی كیا حقیقت ہے؟

    سوال: رسم (منگنی کرنا ) کرنا اسلام میں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 47144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1224-949/D=11/1434-U شادی کی بات پکی کرنے یا تاریخ متعین کرنے کے لیے اگر ضرورت ہو تو لڑکے کے گھر سے دو تین آدمی چلے جائیں، لڑکی والے ان کی ضیافت بھی کردیں حرج نہیں، لیکن منگنی کے نام سے جو رسوم کی جاتی ہیں اور طرفین کی جانب سے لین دین کا تبادلہ ہوتا ہے، تبادلہ کے ساتھ کبھی مطالبہ اور کبھی شکوہ شکایت کی نوبت آتی ہے اور یہ امور محض رسم پوری کرنے کی غرض سے کیے جاتے ہیں، اس لیے یہ ان رسوم قبیحہ کے قبیل سے ہیں جن کا ترک کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند