• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 605794

    عنوان:

    شوہر مہر ادا نہ كرسكا تھا اور بیوی كا انتقال ہوگیا‏، اب شوہر كیا كرے؟

    سوال:

    اگر شوہر نے بیوی کو اس کا حق مہر ادا نہ کیا ہو اور اسی صورت حال میں بیوی کا انتقال ہوجائے تو اب شوہر کو کیا کرنا چاہیے مزید سوال یہ ہے ہے کہ شوہر کے لیے لئے بیوی کے ترکہ سے جو حصہ متعین ہوتا ہے وہ وہ شوہر کے ذمہ سے ساقط ہوجائے گا ا یا اس کا قبضہ ورثہ کیلئے لازم ہوگا؟

    جواب نمبر: 605794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1230-908/D=01/1443

     بیوی کا حق مہر بھی اس کے ترکہ میں شمار ہوجائے گا جو اس کے ورثاء شرعی کے درمیان حصص شرعیہ کے مطابق تقسیم ہوگا۔ بیوی مرحومہ کے ورثاء شرعی کی تفصیل لکھیں تو ہر ایک کا حصہ مقررہ واضح کردیا جائے مثلاً بیوی کے شوہر، ماں، باپ، اولاد (لڑکے لڑکی) میں سے کون کون بیوی کے انتقال کے وقت باحیات تھے۔

    (۲) بیوی کے ترکہ میں شوہر کا جو حصہ مقرر ہے وہ شوہر کو مل جائے گا۔ اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو اسے واضح کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند