معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 176221
جواب نمبر: 17622101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 448-369/D=06/1441
اگر لڑکی کے لئے لڑکے کی ماں کا مدت رضاعت میں دودھ پینا یقینی طور پر ثابت ہے تو یہ لڑکی لڑکے رضاعی بھائی بہن ہوگئے جن کا آپس میں نکاح کرنا حرام ہے۔ یحرم من الرضاع ما یحرم من النسب (بخاری) لڑکی کا اس کے خلاف ضد کرنا اور نکاح کرنے پر اصرار کرنا بے جا ہے، اسے سمجھا دیا جائے اور حکم خداوندی کی عظمت اور آخرت کے جوابدہی کی اہمیت بتلائی جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا لوگوں کا مقروض ہوتے ہوئے رشتہ داری کی وجہ سے شادی وغیرہ میں بہت زیادہ خرچ کرنا اور لوگوں کی دعوت کرنا ٹھیک ہے، یہ جان کر کہ جن کا قرض ہے وہ کبھی کوئی بات نہیں کرتے؟
2637 مناظرشادی کے بعد دولہا ولیمہ کا انتظام کرتاہے ۔ اس سلسلے میں سنت طریقہ کیاہے؟ کیا دلہن کے والدین کو بھی ولیمہ کرنا چاہئے؟ کیا اس کی اجازت ہے یا نہیں؟
8208 مناظرمیری بیوی کے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں اور
گزشتہ چار سال سے ڈائیلیسس پر ہے۔ میری ماں کی عمر زیادہ ہے او روہ بھی بستر پر
ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے اس وجہ سے میں نے اپنے چھوٹے لڑکے کو
اگلے ماہ شادی کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔ ابھی اس نے اپنے کالج کی تعلیم مکمل کی ہے
اور اب تک وہ کما نہیں رہا ہے۔ میں شادی کے تمام اخراجات کو برداشت کرنے کے لیے
تیار ہوں۔ میرے پاس سونے کے زیورات ہیں جس کو میں پہلے ہی اس کو دے چکا ہوں بطور
تحفہ کے۔ حدیث کے حوالہ سے برائے کرم میری رہنمائی فرماویں کہ کیا میرے لڑکے کو
ہدیہ کیا گیا زیور، بطور مہر کے اس کی نئی بیوی کو دیا جاسکتاہے یا نہیں؟ اگر
نہیں، تو برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔برائے کرم میری بیوی او رماں کے لیے دعا
کریں۔
بغیرگواہوں کے نکاح منعقد نہیں ہوتا؟
3412 مناظرمیں نے ایک لڑکی سے نکاح کے بارے میں جو کہ نیک ہے اپنے گھر والوں سے مشورہ کیا سب نے کہا اچھی لڑکی ہے۔ اس لڑکی سے نکاح کرنا چاہا۔ ابو نے ایک جن سے پوچھا تو جن نے کہا تم دونوں کے ستارے نہیں ملتے۔ میں نے ابو سے کہا کہ اس کی اسلام میں گوئی حقیقت نہیں لیکن ابو نہیں مان رہے۔ تو میں نے استخارہ کیا۔ خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں مجاہدین کے ساتھ ہوں ایک پہاڑ پر چڑھ رہا ہوں وہ پہاڑ بالکل سیدھا ہے ۔ چڑھنے میں بہت دشواری ہو رہی ہے۔ کبھی ہاتھ چھوٹ جاتا ہے تو کبھی ڈر جاتاہوں لیکن آخر میں ایک شخص جو پہلے سے پہاڑ پر چڑھا ہوتا ہے جو کہ مجاہدین کا امیر ہے میرا ہاتھ پکڑتا ہے اور نیچے سے دوسرا ساتھی مجھے ڈھکیلتا ہے تو پہاڑ پر چڑھ جاتا ہوں۔ کچھ دیر وہاں بیٹھتا ہوں پھر وہ پہاڑ جیسے گر جاتا ہے اور ہم دشمنوں کے پاس جاتے ہیں ۔ پھر مقابلہ کرتے ہیں وہاں سے نکل جاتے ہیں۔ لیکن پھر پکڑا جاتاہوں او ردشمن میری پیشانی پر کلہاڑا مارتا ہے خون نکلتا ہے اور میں ان سے دلیری سے جواب دے رہا ہوں او رخوش ہوں چہرے پر نور ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر جلد بتائیں۔
2923 مناظر