• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 23625

    عنوان: کیا شوہر اپنی بیوی کی پستان کو منھ میں لے سکتاہے اور چوس سکتاہے؟اس درمیان اگر شوہر کے منہ میں دودھ آجائے تو اسے تھوک دینا چاہئے یا پینا لینا چاہئے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: Cکیا شوہر اپنی بیوی کی پستان کو منھ میں لے سکتاہے اور چوس سکتاہے؟اس درمیان اگر شوہر کے منہ میں دودھ آجائے تو اسے تھوک دینا چاہئے یا پینا لینا چاہئے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 23625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1085=814-7/1431

    شوہر کے لیے اپنی بیوی کی پستان کو منھ میں لینا اور چوسنا جائز ہے۔ البتہ اگر دودھ آنے کا گمان ہو تو پھر ایسا نہ کرنا چاہیے کیونکہ پستان سے دودھ نکلنے پر مرد کے حلق میں جانے کا اندیشہ ہے اور بیوی کا دودھ پینا حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند