• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 39480

    عنوان: نکاح کا سنّت طریقہ

    سوال: شادی کرنی ہے تو کس طرح سے کی جائے ؟ شادی/نکاح کا سنّت طریقہ کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 39480

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1033-1033/M=7/1433 دین دار گھرانے میں شادی کی جائے، جب مناسب رشتہ مل جائے تو سنت کے مطابق فوراً نکاح کرلیا جائے، مروجہ بارات کی شکل میں جانے سے بچا جائے اور جہیز کا مطالبہ ہرگز نہ کیا جائے، نکاح مسجد میں ہوجائے تو بہتر ہے۔ تفصیل کے لیے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی افادات پر مشتمل کتاب ”اسلامی شادی“ منگواکر مطالعہ کرلیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند