• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 15402

    عنوان:

    میرے ماما کی ایک بیٹی ہے میری ماں نے اس لڑکی کے بڑے بھائی کو دودھ پلایا ہے۔کیا میں اس لڑکی سے نکاح کرسکتاہوں؟

    سوال:

    میرے ماما کی ایک بیٹی ہے میری ماں نے اس لڑکی کے بڑے بھائی کو دودھ پلایا ہے۔کیا میں اس لڑکی سے نکاح کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 15402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1824=1463/1430/ھ

     

    آپ کی والدہ صاحب نے اپنے جس بھتیجہ کو دودھ پلایا ہے، اس بھتیجہ کا نکاح آپ کی والدہ کی کسی بیٹی سے نہیں ہوسکتا مگر آپ کا نکاح اس دودھ پینے والے آپ کے ماموں زاد بھائی کی بہن (ماما کی بیٹی) سے حرام نہیں، حاصل یہ کہ آپ مذکور فی السوال ماموں زاد بہن سے نکاح کرسکتے ہیں، کیونکہ آپ سے رشتہٴ رضاعت متحقق نہ ہوا، البتہ اگر آپ نے والدہ کے علاوہ کسی اور عورت کا دودھ پیا ہو تو اس کو صاف لکھ کر معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند