• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 604958

    عنوان:

    كیا مرد اور عورت اپنے آپ ایجاب و قبول كركے نكاح کر سکتے ہیں؟

    سوال:

    ایک شخص کی عمر ۵۵سال ہے طلاق شدہ ہے اور ایک عورت کی عمر 40سال طلاق شدہ ہے کہیں اکیلے میں پھنس جایں اور زنا کرنے کی نوبت آجائے تو کیا وہ لوگ اپنے آپ ایجاب و قبول کر سکتے ہیں؟ اور ان کا ایسا نکاح اسلام میں تسلیم کیا جائے گا؟

    جواب نمبر: 604958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 996-708/D=11/1442

     شرعی طور پر نکاح کے صحیح ہونے کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم دو مسلمان عاقل بالغ مرد یا ایک مسلمان مرد اور دو مسلمان عورتوں کے سامنے مرد اور عورت نکاح کا ایجاب و قبول کریں جسے دونوں گواہ اپنے کانوں سے براہ راست سنیں۔

    بغیر گواہوں کی موجودگی کے عورت مرد کا صرف ایجاب و قبول کرلینا نکاح کے لئے صحیح نہیں ہے، ایسا نکاح شرعاً غیر معتبر ہے؛ بلکہ یہ نکاح ہی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند