• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 31207

    عنوان: سال میں ہماری چھٹی چالیس دن کی ہوتی ہے اور جب میں چھٹی پر جاتاہوں تو کافی ٹائم بیوی کی ماہواری میں گذرجاتاہے کیوں کہ آٹھ دن تک اس کو خون آتاہے جو مجھ سے برداشت نہیں ہوتاہے اور میں بیوی سے صحبت کرلیتاہوں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ سال میں ہماری چھٹی چالیس دن کی ہوتی ہے اور جب میں چھٹی پر جاتاہوں تو کافی ٹائم بیوی کی ماہواری میں گذرجاتاہے کیوں کہ آٹھ دن تک اس کو خون آتاہے جو مجھ سے برداشت نہیں ہوتاہے اور میں بیوی سے صحبت کرلیتاہوں۔ براہ کرم، اس کا کوئی حل بتائیں۔نیز بتائیں کہ اس میں گنا ہ کیا ہے؟اور اس کا کفارہ کیا ہے؟ اور کیا آگے سے موقع پر کرنا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 31207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 596=596-4/1432 حالت حیض میں بیوی سے صحبت کرنا حرام اور سخت گناہ ہے، قرآن میں ہے ﴿فَاعْتَزِلُوْا النِّسَآءَ فِیْ الْمَحِیْضِ وَلَا تَقْرَبُوْہُنَّ حَتَّی یَطْہُرْنَ﴾ (ترجمہ: تم حالت حیض میں بیویوں سے علاحدہ رہو، اور پاک ہونے تک ان سے قربت (صحبت نہ کرو۔ البقرہ) حدیث میں بھی اس پر سخت وعید آئی ہے، ماہواری کے ایام میں بیوی کو ناف سے لے کر گھٹنے تک بلا حائل ہاتھ وغیرہ نہ لگائیں، شہوت کا غلبہ ہو تو کپڑے کے اوپر سے یا ناف کے اوپر یا گھٹنے کے نیچے کرلینے کی گنجائش ہے، جو گناہ ہوا اس سے توبہ استغفار کریں اور آئندہ احتیاط رکھیں اور کچھ صدقہ وخیرات نکال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند