معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 18452
اہل
خانہ اوروالدین کا خرچ کس پر ہے؟
کیا
شادی شدہ شخص صرف اپنی بیوی بچوں کی کفالت کا ذمہ دار ہے یا پورے خاندان کی ذمہ
داری اس پر ہوتی ہے؟
جواب نمبر: 1845201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 33=33-1/1431
اپنی بیوی بچوں کا نفقہ واجب ہے، اسی طرح اگر والدین مثلاً کمزور ومحتاج ہیں تو ان کا خرچہ بھی حسب استطاعت بیٹے پر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر ایک شیعہ عورت صحابہ پر تبرا نہیں
کرتی، قرآن میں تحریف کو نہیں سمجھتی(ہمارے قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہے) کیا ایسی
لڑکی کے ساتھ سنی لڑکے کا نکاح کرنا جائز ہے؟
کسی کواگر نکاح کرنا ہو تو دونوں یعنی مرد اور عورت کے لیے مختلف قسم کی سنتیں کیا ہیں بشمول اس کے کہ مرد اپنے گھر میں کیسے رہے گا نکاح کے لیے اور کس طرح کی تیاری مرد او رعورت نکاح سے پہلے کریں گے؟
2635 مناظرمیں نے ایک حدیث پڑھی جس میں اس بات کی اجازت ہے کہ ہونے والی شریک حیات کوشادی سے پہلے دیکھ سکتے ہیں۔ کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں ہونے والی شریک حیات کو دیکھے بغیر شادی کی اجازت ہو؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شریک حیات کو شادی سے پہلے نہ دیکھنا بدعت ہے، اس لیے کہ ہونے والے شریک حیات کو دیکھنے کی حدیث موجود ہے۔
2593 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کی شادی ہوچکی ہے اور شادی کے دو سال کے بعد وہ قادیانی ہوگیا ہے تو کیا اس کی بیوی کا نکاح اس کے ساتھ باقی رہے گا ؟ میں یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں کیوں کہ میرے دوست کے بہنوئی قادیانی ہوگئے ہیں اب اس حالت میں اس کی بہن کا نکاح اس شخص سے قائم رہے گا کہ نہیں؟ اس کا جلد جواب عنایت فرماویں۔
2236 مناظردوسال پہلے میرا نکاح ہوا۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہم خوشی کی زندگی گذار رہے ہیں۔ پہلی ملاقات میں میں اپنی اہلیہ سے مہر کا ذکر کرنا بھول گیا، دوسرے د ن جب یاد آیا تو میں نے اپنی اہلیہ سے اس کا ذکر کیا، اس نے کہا کہ میں نے سب کچھ معاف کیا(مہر کی رقم) ، اس میں کوئی حرج تو نہیں؟اگر ہے! تو براہ کرم، اس کوصحیح کرنے کی تدبیر بتائیں۔
1477 مناظرمیں گزشتہ تیرہ سالوں سے بیرون ملک میں کام کررہا ہوں۔ جون 2005 میں میری شادی ہوئی اور میں تین مہینہ انڈیا میں ٹھہرا اوردوبارہ مئی 2006میں پانچ مہینہ انڈیا میں ٹھہرا۔ میری بیوی میری ماں اور میری بھابھی کے ساتھ رہتی ہے۔ میری بیوی چاہتی ہے کہ میں انڈیا آؤں اور انڈیا میں ہی کام کروں اورمیری ماں چاہتی ہے کہ میں باہر ملک میں ہی کام کروں، میں بہت زیادہ الجھن میں پڑگیا ہوں کہ میں کیا کروں۔ کیا میں اپنی بیوی کو اپنے ساتھ بیرونملک لے جاسکتا ہوں، اس کے بعد میری ماں میری بھابھی کے ساتھ انڈیا میں اکیلی رہ جائے گی۔ برائے کرم مجھے مشورہ دیں۔
1540 مناظرجناب میرا سوال یہ ہے کہ میرے ایک جاننے والے ہیں جن کا نکاح قاضی کی مرضی سے 28نومبر2008کو ہوا تھا۔ انھوں نے کورٹ میرج کی تھی۔ وہ دو ماہ چھ دن ساتھ ساتھ رہے دو تین بار وہ لڑکی اپنے گھر بھی گئی۔ جب لڑکا اپنی بیوی کو گھر سے لینے گیا تو لڑکی کے والد نے پہلے ہی سے پولیس کو بلا رکھا تھا، پولس والے لڑکا اور لڑکی دونوں کو پولس اسٹیشن لے گئے اور وہاں زبردستی لڑکے سے طلاق دلایا گیا ۔کیا یہ طلاق ہوگیا؟ کیا یہ طلاق درست ہے؟ جس میں لڑکے کی مرضی نہیں تھی؟
1895 مناظراگر
کسی شخص نے اپنی بیوی کو جادوگرنی کہا تو کیا اس سے ان کے نکاح پر اثر پڑے گا؟