• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 604238

    عنوان:

    لڑکی والوں کا دعوت کھلانا کیسا ہے؟

    سوال:

    اسلام میں جہیز لینا بالکل غلط ہے۔ لیکن اگر لڑکی کے گھر والے خود لوگوں کو کھیلا رہے ہیں جس میں لڑکے والو کی رائی کا کوئی دخل نہیں ہے ۔ تو ایسی صورت میں لڑکے والوں کا لڑکے کے گھر جاکر کھانا کیسا ہے؟ اگر لڑکے والے نہیں جاتے تو پھر بھی لڑکی کے باپ تو لوگوں کو کھلائیں گے، اس صورت میں لڑکے والو ں کے کے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 604238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 881-914/B=01/1443

     لڑکی والوں کا اپنی لڑکی کی شادی میں کھانا کھلانا سنت نہیں ہے، صرف مباح اور جائز کے درجہ میں ہے۔لہٰذا لڑکے والے یا دیگر اعزاء واقرباء، دوست و احباب اور اہل محلہ لڑکے والے کے یہاں کھانا کھاسکتے ہیں۔

    --------------------------------

    اس زمانے میں یہ دعوت ولیمہ کی طرح سمجھی جانے لگی ہے اس لیے بہتر یہی ہے اس سے احتراز کیا جائے۔ (ص)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند