• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 166027

    عنوان: اہل حدیث لڑکے سے ہمشیرہ کا نکاح کرنا کیسا ہے؟

    سوال: میں حنفی مسلک سے ہوں اور دیوبندی مکتب فکر سے میری ہمشیرہ کے لے ایک مناسب رشتہ آیا ہے وہ لڑکا اہل حدیث مکتب فکر سے ہے کیا اہل حدیث حضرات سے رشتہ کرنا مناسب ہوگا براے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 101-56/SN=2/1440

    اہل حدیث (غیر مقلدین) کے ساتھ حنفی مکتب فکر کا فروع کے ساتھ ساتھ بہت سے اصولی مسائل میں بھی اختلاف ہے، یہ اختلاف آئندہ چل کر ازدواجی زندگی کو بھی متاثر کر سکتا ہے، نیز غیر مقلد سے نکاح کرنے میں دیگر مفاسد بھی ہیں؛ اس لئے صورت مسئولہ میں مناسب یہی ہے کہ اپنی ہمشیرہ کا نکاح اہل حدیث (غیر مقلد) لڑکے کے ساتھ نہ کریں، کسی حنفی مسلک کے لڑکے کے ساتھ ہی نکاح کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند