• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 17803

    عنوان:

    میں صرف اتنا جاننا چاہتاہوں کہ نکاح اوردلہن کی رخصتی کے بیچ زیادہ سے زیادہ کتنے وقت کا فاصلہ رکھنا جائز ہے؟

    سوال:

    میں صرف اتنا جاننا چاہتاہوں کہ نکاح اوردلہن کی رخصتی کے بیچ زیادہ سے زیادہ کتنے وقت کا فاصلہ رکھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 17803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1786=1786-12/1430

    شریعت نے اس کے لیے کوئی وقفہ تجویز نہیں کیا ہے اگر کوئی معقول عذر نہ ہو مثلاً کمسنی وغیرہ کی کوئی بات نہیں ہے تو رخصتی جلد کردینا بہتر ہے، زیادہ فاصلہ رکھنا اس پرفتن دور میں مناسب نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند